پلوامہ حملے کے بعد اور بھارتی دھمکیوں کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان کی تاریخ کی سب سے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں پاکستان کے موجودہ حالات پاکستان کی قومی سلامتی کے بارے میں مکمل تفصیل کے ساتھ پاکستان کے افواج کا لائحہ عمل بتایا جائے گا گزشتہ دنوں پاکستان کی اعلی سطح حکومتی اور افواج کے سربراہان کے درمیان ایک طویل میٹنگ ہوئی جس میں موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا سکیورٹی خطرات کا جائزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ بھارت کی طرف سے جو پابندیاں تجارتی زمرے میں لگائے جا رہی ہے اس کو دیکھا گیا
اس کے ساتھ پاکستان کی طرف سے کیا کاروائی کی جائے گی اور اس کا کیا جواب دیا جائے گا اس کو بھی ملاحظہ کیا گیا اس کے ساتھ افغانستان میں جو اس وقت خطے کی صورتحال بدل رہی ہے امریکہ یہاں سے دم دبا کر بھاگ رہا ہے اس کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی اور دیکھا گیا کہ مستقبل میں افغانستان کی حکومت کو کیسے پاکستان کا دوست بنایا جاسکتا ہے اور کیسے پاکستان کے مفادات کو محفوظ کیا جائے گا اس کے بارے میں مکمل تفصیل آج ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل غفور باجوہ پریس کانفرنس کریں گے اور مکمل تفصیلات کے بارے میں عوام کو اور میڈیا کو آگاہ کریں گے