طیب اردوگان پاکستان آ رہے ہیں


پاکستان میں گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان تشریف لائے اور پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تجارتی معاونت بڑھانے کے منصوبوں پر دستخط ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہنے لگے کہ پاکستان اپنے اسٹرٹیجک کے لحاظ سے انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان میں جاری منصوبے یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان انشااللہ بہت جلد ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا ان کا کہنا تھا 2018 یعنی کے سابق میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان نے بے تحاشہ ترقی کی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ 5.8 سے اوپر جا رہا تھا یہ اشاریہ یہ بتا رہے ہیں کہ پاکستان مستقبل میں ایک طاقت بننے جارہا ہے

اور علاقے کا امن اور علاقے کی ترقی کا ضامن پاکستان کہلاۓ گا دورے کے بعد پاکستان میں ایک اور عالمی سطح پر جانے والے لیڈر ترکی کے صدر طیب اردگان تشریف لا رہے ہیں طیب اردگان وہی ہے جب وہ میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان تشریف لائے تو اس وقت حزب اختلاف دھرنا دے رہی تھی اور انہوں نے پاکستان کے قومی اسمبلی میں طیب اردگان کے تقریر کا بائیکاٹ بھی کیا تھا لیکن طیب طیب اردگان عالمی لیڈر ہونے کی حیثیت سے ان باتوں سے قطع نظر کر کے آ رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ ترکی کے معاملات مزید بہتر ہوں گے اور پاکستان مزید ترقی کرے گا مجھے تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیے