گزشتہ دنوں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریزرو پولیس کے ایک کانوائے پر حملہ ہوا جس میں پچاس سے زائد پولیس کے سپاہی مارے گئے اس کے فورا بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام پاکستان پر پھرا اور کہا کہ اس کاروائی میں پاکستان ملوث ہے اور ساتھ میں پاکستان کو یہ دھمکی بھی دی کہ اس کا بہت جلد خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑے گا کچھ ہی گھنٹے بعد جیش نامی تنظیم کی طرف سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں حملہ آور اپنے حملے کے بارے میں بتا رہا ہوتا ہے اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بھارتیوں کو کھل کر بولنے کا موقع ملا اور کہا کہ جیش تنظیم پاکستان میں پائی جاتی ہے
اور انہی کی مدد سے یہ کارروائی کی گئی ہے یاد ہے بھارت میں بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور انتخابات قریب ہے جس کے بعد یہ دکھائی دے رہا ہے کہ اس بار بھارتی جنتا پارٹی کو شدید شکست کا سامنا ہوگا کیوں کہ گذشتہ برس ان کی پالیسی رہی ہے اس کی وجہ سے آپ شہری کافی متاثر ہوا ہے اور ان کی زندگی اجیرن ہوئی ہے اس لئے انتخابی مہم کو تیز کرنے اور عوام کی رائے کو اپنے لئے استعمال کرنے کے لئے مودی حکومت نے یہ ڈرامہ کیا مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں