سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ دن پاکستان تشریف لائے یاد رہے کسی بھی سعودی ولی عہد یا پھر بادشاہ کی کافی عرصے بعد پاکستان نے آمد ہے اور اس موقع پر بہت ہی زیادہ سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے کہا جا رہا ہے کہ پندرہ سے بیس ارب ڈالر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری سعودی عرب کی طرف سے کی جائے گی لیکن اس سے پہلے ہی سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے
سودی عرب کی طرف سے دو ہزار اضافی ویزا فیس جو وصول کی جاتی تھی وہ ختم کر کے صرف 388 ریال کردی ہے پاکستان کی طرف سے سعودی ولی عہد سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں امیگریشن کاونٹر بھی لگا دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستانی حاجیوں کا کوٹا بڑھا دیا جائے