سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران ایم او یو پردستخط ہوں گے


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان پاکستان تشریف لا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً بیس ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کئے جائیں گے کہ جس میں توانائی آئل ریفائنری اور دیگر شعبہ جات موجود ہیں اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت پانی کے بحران کو پیش نظر رکھ کر باشاہ ڈیم اور دیامیر ڈیم میں سعودی عرب کی طرف سے انویسٹمنٹ کی جائے گی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلیمان نے اپنے وزراء کو یہ اختیار دیا ہے

کہ پاکستان کے اندر جتنی بھی منصوبے تیار کئے جانے ہیں ان کا جائزہ لیا جائے اور پاکستان کی جلد مدد کی جائے یاد رہے پاکستان میں پانچ توانائی کے منصوبوں اور فیملی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے بھی دو ارب اور 65 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی جائے گی منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پنجاب میں سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی تجویز شامل ہے ۔