سی پیک اس وقت دنیا میں سب سے بڑا ایک معاشی منصوبہ ہے کہ جو تقریبا دنیا کے اکثر سے زائد مقامات پر جاری ہے اس کا سب سے اہم پوائنٹ پاکستان میں گوادر کے مقام پر ہے جس پر پوری دنیا کی نظر لگی ہوئی ہے ایک بہترین لوکیشن پر ایک قدرتی بندرگاہ بنی ہوئی ہے یاد رہے کہ پاکستان کے اندر چائنہ سی پیک کے نام پر کئی ارب ڈالر خرچ کررہا ہے اور کافی سارے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اس منصوبے میں توانائی کنسٹرکشن اور مختلف منصوبے شامل ہیں یاد رکھیں اس وقت پاکستان میں جاری سی پیک منصوبے میں روس سعودی عرب قطر ابوظہبی بھی شامل ہو چکے ہیں
سعودی عرب نے یہ اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے اندر گوادر کے مقام پر ایک آئل ریفائنری بنائی جائے گی اور یہاں اس کے ساتھ ہی ایل سٹیٹ بھی بنایا جائے گا اور یہ تقریبا دس سال میں مکمل کیا جائے گا لیکن اب یہ سننے میں آ رہا ہے اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر خاص داود کا کہنا تھا کہ اب سعودی عرب اس کو 4 سے 5 سال کے دوران مکمل کرنا چاہتا ہے یاد رہے یہ ریفائنری ایشیا کی سب سے بڑی ریفائنری ہوگئی اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو خشک سالی سے بچانے کے لئے پانی کے منصوبوں میں میں انویسٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس میں سے ڈیم کی تعمیر میں سعودیہ کی طرف سے بہت بھاری انویسٹمنٹ کی جا رہی ہیں