جمعہ کے دن چھٹی ہونے کا امکان


موجودہ حکومت نے علماء اور دیگر لوگوں سے اس کے بارے میں رائے مانگی ہے کہ کیا اتوار کی چھٹی ختم کر کے جمعہ کی چھٹی کر دی جائے ۔ یاد رہے اس سے پہلے نواز شریف کی حکومت میں جمعہ کے روز چھٹی ہوا کرتی تھی لیکن مشرف کے آنے کے بعد یہ چھٹی ختم کر دی گئی اور اتوار کے روز کی چھٹی منظور کر لی / تمام مکاتب فکر کے جید علماء کی طرف سے حکومت سے گزارش کی گئی تھی کہ مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کو چھٹی بحال کی جائے ۔ اور اس کے ساتھ کاروباری طبقہ نے بھی حکومت سے یہی گزارش کی ،۔

ان کا موقف تھا کہ ملک بھر میں دو طرح کا نظام ہے کاروباری لوگ جمعہ کو چھٹی کرتے ہیں اور سکولوں میں اتوار کو چھٹٰ ہوتی ہے اس کی وجہ سے والدیں اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ نہیں پاتے ۔ اس کے ساتھ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ملک میں حدود آرڈیننس کو خت کرنے کی کو شش کی جارہی ہے جس کے بارے میں حکومت کا کہنا تھا کیہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا ۔، انہوں نے ملک بھر کے مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی ایسی کوئی بھی کوشش نہیں ۔ اور نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے ۔