گمنام ہیروز کا بڑا کارنامہ


ففتھ جنریشن وار دراصل یہ ایک نئی کولڈ وار سٹرٹیجی ہے کہ جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے انسانی جانوں کا کم سے کم نقصان کر کے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جاتے ہیں اس وقت پوری دنیا کے اندر پراکسی وار لڑی جا رہی ہے یہ پراکسی وار دراصل ففتھ جنریشن وار کا ایک حصہ ہے کہ جس میں مقامی گروہوں کو استعمال کرکے دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے اس کی سب سے بڑی مثال افغانستان کو دیکھ لیں گے جس میں مختلف گروہ مختلف ممالک کی طرف سے ان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے لڑ رہے ہیں اس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے نہ صرف لوگوں کے اذہان کو متاثر کیا جاتا ہے بلکہ ان کو حکومت کے ہر کام میں خرابی دکھائی جاتی ہے اور نجات کا صرف ایک ہی راستہ دکھایا جاتا ہے کہ وہ اس ملک میں خانہ جنگی شروع کردیں

اگر ہم اس کی مثال دیکھیں تو اس کی بہترین مثال شام کی خانہ جنگی ہے یہ جنگ سوشل میڈیا سے شروع ہوئی اور پھر اس نے باقاعدہ محاذ کا رنگ اختیار کر لیا مختلف ممالک جو کہ شام میں اپنے مفادات رکھتے تھے اور اس علاقے میں اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتے تھے انھوں نے باقاعدہ فنڈنگ کی سعودی عرب ایران قطر امریکہ اور دیگر ممالک شامل ہیں اس کے بارے میں ہم آپ کے لئے انتہائی معلوماتی ویڈیو لکھ رہے ہیں جس میں انتہائی تفصیل کے ساتھ فرسٹ جنریشن وار کا ذکر موجود ہے اور ساتھ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے اور تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے کہ پاکستان میں کس طرح سے یہ جنگ لڑی جارہی ہے اور کون لوگ اس جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ضرور ملاحظہ کیجئے