شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکا نے پاکستان کی موجودہ قیادت پر ناصرف اعتماد کا اظہار کیا ہے بلکہ وہ پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے لیے اور پاکستان کی بہتری کے لیے وہ کسی سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں یاد رہے اس سے قبل کچھ عرصہ پہلے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تھے جس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تھے کہ جب انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت جلد امریکہ کے صدر پاکستان تشریف لائیں گے
اور پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر ہم ان کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ یہ تعلقات برابری کی سطح پر ہو اور پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پوری دنیا پاکستان کی ان قربانیوں کو یاد کریں جو انہوں نے دہشت گردی کے خلاف رکھتے ہوئے دی اس وقت پاکستان افغان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے پاکستان نے طالبان کو نہ صرف راضی کیا بلکہ ان کو اس بات پر بھی راضی کیا کہ وہ امریکہ کے لیے چھوڑ دے اور اس کے بدلے میں اپنے قیدی حاصل کریں