فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات


آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی جس کے بعد پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری کابینہ کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کے معاملات کے بارے میں بات کی گئی اور مسائل کی نشان دہی کی گئی اور اس کے ساتھ ان کا حل بھی پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں این آر او کی بات ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا جنہوں نے کرپشن کی ان کو ملک سے باہر جانے دیا جائے گا اور ان پر موجود کیسز کو ختم کر دیا جائے گاان کا کہنا تھا

کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے والا عمران خان کی پارٹی نے 22 سال مسلسل جدوجہد کی ہے اور ان کی کوشش رہی ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے اور آج جب وہ حکومت میں ہے تو ان کی سب سے زیادہ لڑائی اسی بات پر ہو رہی ہے کہ ملک سے کرپٹ لوگوں کا ختم ہو اس لئے یہ صرف افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ این آر او ہونے والا ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا ان لوگوں کو نہ صرف جیل ہوگی بلکہ ان کی جائیداد قرق کرنے کے بعد ان کو نیلام کیا جائے گا اور ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کیا جائے گا مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

https://www.youtube.com/watch?v=Qo-Oy8aFSuc