مولانا طارق جمیل صاحب کی طرف سے کی ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے یہ کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے اپنا ذاتی نمبر دیا ہے اور مجھے یہ بھی کہا ہے کہ جب بھی میں کوئی غلط کام کرتا ہوں آپ کو نظر آؤں تو آپ مجھے کال کرے اور اس معاملے میں میری رہنمائی ضرور کرے کیونکہ میں آپ ہی کی رہنمائی میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک مدنی ریاست بن سکے ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے یہ سوال کیا گیا کہ پہلے میں نے عمران خان کی حمایت میں ایک بیان دیا تھا جس میں میں نے کہا تھا کہ پاکستان کی عوام کو عمران خان کی حمایت کرنی چاہیے اور اس کا ساتھ دینا چاہیے کیوں کہ ایک ایسا شخص ہے کہ جو پاکستان کی تقدیر کو بدل سکتا ہے اس بارے میں مجھ سے کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نے یہ بیان شاید دباؤ میں دیا تھا کیونکہ آپ کا یہ اندازہ نہیں کہ آپ کسی کو اس طرح سے تعریف کریں اور یہ اپنی پہلی دفعہ کیا تو ان لوگوں کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ بیان میں نے خود دیا تھا اور اس میں کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا کیونکہ میں جب عمران خان سے ملا اور اس کی شخصیت کے بارے میں پتہ چلا تو مجھے معلوم ہوا
کہ یہی شخص ہے کہ جو پاکستان کو سیدھی راہ پر لے کر جا سکتا ہے اور یہ پاکستان کے لئے کچھ نہیں کرسکتا ہے اس لئے آج بھی میں کہتا ہوں کہ عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ وہ مدنی ریاست کی بات کرتا ہے وہ مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہے اور یہ دنیا کا پہلا شخص ہے جس نے کبھی پاکستان میں مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کی ہو اس لیے ہمیں اس کا ساتھ دینا چاہیے اس نے مجھے اپنا ذاتی فون نمبر دیا اور کہا کہ جب بھی مولانا آپ کو لگے کہ میں غلط راہ پر ہوں تو آپ مجھے اس پر ٹوکے اور مجھے بہترین نصیحت کرے میں آپ کے مشوروں پر ضرور عمل کروں گا