چین نے اپنی بات پوری کر کے دکھا دی


موجودہ حکومت کو جو سب سے بڑا مسئلہ پیش آ رہا تھا وہ یہ تھا کہ پاکستان کی خزانہ میں اتنی رقم موجود نہیں تھی تاکہ ادائیگی کی جا سکے اور نہ ہی ان کے پاس اتنی جلدی کوئی بندوبست موجود تھا اس وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جنہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھے بھیک مانگنی پڑے تو اس سے اچھا ہے کہ میں خودکشی کرلوں لیکن انہوں نے اپنے اوپر جبر کرکے پاکستانی عوام کیلئے ایک ایک روپیہ لوگوں سے مانگا دوران مختلف ممالک کی طرف سے پاکستان کو بھاری رقوم کے طور پر دی گئی اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سو دنوں کے اندر سب سے زیادہ قرض لینے والی حکومت بن چکی ہے اس وقت پر جانے کی طرف سے بھی اعلان ہوچکا ہے

کہ وہ پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر کی امداد دے گا اور یہ پاکستان کی قومی خزانے میں جمع کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے رزلٹ بہتر رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ادائیگیاں کرنا بھی آسان ہو جائے اس سال کے اندر اندر پاکستان کو چین کی طرف سے تقریبا 5 ارب ڈالر سے زائد قرض مہیا ہو چکا ہے جب کہ سعودی عرب نے کئی ارب ڈالر کا امداد دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قطر اور ترک دیگر ممالک کی طرف سے بھی پاکستان کو قرضہ جاری کرنے کے احکامات ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی قومی خزانے میں اتنی رقم جمع ہوئی ہے کہ وہ آئندہ سال کے لیے ادائیگیاں کر سکتی ہے لیکن اس کے باوجود سٹاک مارکیٹ انتہائی مندی کا شکار ہے اور معیشت زبوں حالی کا شکار ہو رہی ہے پاکستان کی حکومت کے لیے یہ بہت بڑا چیلنج ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت کو سنبھال سکے