عمران خان کی ریماسے ملاقات کپتان نے انہیں کیوں ڈانٹا


پاکستان کی فلم انڈسٹری کا ایک ریما خان ہے ۔ گزشتہ دنوں ریما خان کا ایک انٹریو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے بارے میں ایک واقعہ بھی سنایا ۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بارے میں بہت سی باتیں بھی کہیں ۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ فلم انڈسٹری میں لڑکیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور ایسا ان کے ساتھ بھی ہوا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جو مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے دعوت ملی کہ ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں یہ دعوت پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی طرف سے کئی بار ملی انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو خواتین کی سربراہ بنا دیں گے

اس کے ساتھ مجھے ایم کیو ایم کی طرف سے بھی دعوت ملی جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی کئی بار پارٹی جوائن کرنے کی دعوت دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار شوکت خانم کی تقریب میں موجود تھی ۔ مجھے بات کرنے کے لئے بلایا گیا تو میں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکتی لیکن میں شوکت خانم کو سپورٹ ضرور کروں گی ۔ جس کے بعد عمران خان نے مجھے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ جو کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا میں اسے پسند ہی نہیں کرتا ۔