عمران خان کے آگے امریکہ بے بس


ا امریکہ کے سینیٹر لزی گراہم نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے عمران خان سے اپنی ملاقات کے بارے میں میڈیا کو بتایا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ وہ کچھ لینے اور دینے کے تعلقات کے بالکل بھی حق میں نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو وہ مقام لے جو پاکستان کا حق ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قربانیاں دی ہے پاکستان نے اپنے جوان شہید کروائیں اور اپنی عوام کو ذلیل کروایا ان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کے اندر پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر افغان جنگ کے بارے میں کوئی مثبت فیصلہ کیا جاسکے


ان کی ملاقات گزشتہ دنوں میں عمران خان کے ساتھ ان کے گھر بنی گالا میں ہوئی تھی اس میں جہاں دیگر فیصلے ہیں وہاں پر پاکستان کے مستقبل میں افغانستان پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا ممکن نہیں پاکستان ہی کی مدد کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں اور طالبان اس بات پر راضی ہوئے ہیں کہ وہ امریکہ اور یورپی ممالک کے لوگوں کو جو کہ اب افغانستان کی طالبان کے قبضے میں ہیں ان کو رہا کیا جائے گا اس پر ہم پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس معاملے میں ہماری مدد کی