سی آئی اے اس موقع کی تلاش میں تھی


دو دن پہلے ساہیوال میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا کہ جس کی وجہ سے ہر شخص کی آنکھ نم ہو گئی اور ہر دل رکھنے والا رنجیدہ ہو گیا اس واقعہ میں پولیس کی بربریت کی وجہ سے چار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے ان کو سرعام گولیاں ماری گئیں جن کے ساتھ بچے بھی موجود تھے ان میں ایک بچے کا نام عمر تھا جس کو پاؤں پر گولی لگی ایک بچی کو ہاتھ پر گولی لگی اور ایک بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہیں اس واقعہ سے آپ سب کو ہی خبر ہوچکی ہوگی لیکن حکومت کے بیانات وقتّن فقتّن بدلتے جا رہے ہیں پہلے یہ خبر آئی کہ یہ اوقات میں بچوں کا اغوا کر کے لے جارہے تھے جو بچوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اپنے امی اور ابو کے ساتھ تھے اس اس کے بعد ایک اور خبر سامنے آئی کہ یہ لوگ دراصل انتہائی خطرناک دہشتگرد ہیں انہوں نے گزشتہ کچھ دن پہلے کی فوجی افسران کو شہید کر ڈالا انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھی اغوا کیا تھا لوگوں کے احتجاج کے بعد بڑی مشکل کے ساتھ ایف آئی آر کاٹی گئی جب کہ اس دوران پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ دہشتگرد تھے

اور انہوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنائے جبکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ اگر یہ لوگ بے گناہ ہوئے تو ہم ان کے گھر والوں کو معاوضہ دیں گے مطلب کے اپنے بندوں کو مار دیا اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ وہ گناہگار دیا بے گناہ تھے پورے پاکستان کے اندر ایک غم کی فضا ہے اور ہر شخص یہ محسوس کر رہا ہے کہ یہ جس طرح ان بچوں کے ساتھ ہوا اور ان کے والدین کے ساتھ ہوا کل ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے

لیکن اس وقت موجودہ پنجاب کی پوری گورنمنٹ اس کوشش میں ہے کہ ان لوگوں کو کسی طرح کی کروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کو بچایا جا سکے ایک ایک تھانے میں مقتولین کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر کاٹی گی جبکہ مقتولین کے ورثا نے لاشیں اور روڈ پر رکھیں احتجاج کیا جس کے بعد ان کی ایف آئی آر کاٹی گئی لیکن اس میں بھی کسی کی نشاندہی نہیں کی گئی بلکہ نامعلوم افراد لکھا گیا اس وقت عمران خان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جیسے انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے واقعے پر کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ وزیر اعلی کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے اور جو اس میں ملوث ہے ان کو سزا موت ہونی چاہیے ایسا ہی رویہ اس معاملے کے اندر بھی اختیار کرنا چاہیے نہ کہ مٹی پاؤ والا معاملہ ہونا چاہیے