انتظار کی گھٹریاں ختم تیل نکلنے والاہے


گزشتہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان کے مختلف حصوں میں تیل اور گیس کی پیداوار کے بارے میں تحقیق کا عمل شروع ہو چکا تھا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئیں کہ کراچی کے ساحل سمندر کے پاس تیل اور گیس کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے حکومت نے فورا اس پر کام کرنے کی اجازت دے دی اور ٹینڈر جاری کرنا شروع کردیا جس کے بعد دو بین الاقوامی کمپنی بھی پاکستان کے اس تحقیق میں شامل ہوئیں اور انہوں نے تقریبا 25 سے 30 فیصد شیئر حاصل کرلئے موجودہ حکومت کے دور میں یہ کمپنی پاکستان آئیں اور انھوں نے اپنے جہازوں کی مدد سے ساحل سمندر کے پاس ڈرلنگ شروع کی امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ یہاں پر بے تحاشہ گیس اور تیل موجود ہیں حال ہی میں بلومبرگ نامی انٹرنیشنل نے یہ دعوی کیا ہے

کہ ساحل سمندر کے پاس ڈرلنگ سے یہ پتہ چلا ہے کہ صرف ایک مقام پر تقریبا 60 کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو پاکستان کے تین سال تک تیل کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان کو درکار تیل کی مقدار سال کے حساب سے 21 کروڑ بیرل بنتی ہے جبکہ ساحل سمندر کے پاس موجود اس کمپنی کی ڈرلنگ کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں پر تقریبا 60 کروڑ بیرل کے آس پاس تیل موجود ہے گویا کہ پاکستان کی تین سالہ ضرورت یہاں سے پوری ہوسکتی ہے اس کے ساتھ یہاں پر گیس کا بھی وسیع ذخیرہ موجود ہے جس کے بارے میں ابھی کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکا س کے ساتھ پاکستان کی حکومت کی کوشش ہے کہ ملک ہی کے اندر مختلف جگہوں پر تیل کے ذخائر کو دریافت کرنے کا کام تیز کیا جائے تاکہ پاکستان کے انرجی کی ضرورت کو ملک کی ذخائر سے ہی پورا کیا جا سکے اس کی وجہ سے نا صرف توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے