غریدہ فاروقی کی معافیاں


غریدہ فاروقی نے گزشتہ دنوں جی این این پر ایک پروگرام کیا جس میں انہوں نے ڈیم کی بارے میں کوئی بات کی جس کے بعد ہمارے چیف جسٹس صاحب جن کو اس وقت ڈیم بنانے کا بخار چڑھا ہوا ہے اور بجائے اس کے کہ لوگوں کو انصاف مہیا کرے وہ ڈیم کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں انہوں نے غریدہ فاروقی کو عدالت بلایا اور کہا کہ آپ ڈیم کے خلاف بات کرتے ہیں تو آپ بتائیں کہ کیا معاملہ ہے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نہیں بلکہ میرا وکیل بات کرے گا تو چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بات کریں کام اپنے کیا تو بات بھی آپ کریں جس کے بعد غریدہ فاروقی نے کہا کہ میری ایک مکمل ٹیم ہے اور وہ سارا ریسرچ کام کرتی ہے اور اس کے بعد پھر ہم پروگرام پیش کرتے ہیں اس پر چیف جسٹس نے گورمے بیکرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ تو بہت ہی گندی چیزیں بیچتے ہیں اور ایسی زہریلی چیزیں ہیں کہ جس سے کینسر جیسی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے کہ آپ لوگوں کا کوئی ایسا ادارہ ہے

جو اس کو دیکھ سکے جس پر فاروقی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے پروگرام کیا تو آپ مجھے بتائیں کہ پیپرا کا کیا مطلب ہے جس پر فاروقی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم آپ ہمارے مسیحا ہیں آپ مجھے معاف کر دیں جس کے بعد چیف جسٹس نےپیمرا کے سربراہ کو بلایا اور کہا کہ چینل کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے جس پر پیمرا کے سربراہ نے کہا کہ ہم پہلے نوٹس بھیجے گے اور اس کی وضاحت لیں گے اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے اور کیا فیصلہ کرنا ہے ۔