ایک دفعہ قائداعظم رحمہ اللہ نے بات کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں فرمایا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی ہے جس کے بعد ایک پروفیسر ڈاکٹر الان کیسلر نے ان سے پوچھا کہ آپ نے اتنی یقین سے یہ دعویٰ کیسے کر دیا پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک دلیل ہے لیکن مجھ سے وعدہ کرو کہ جب تک میں زندہ ہوں یہ واقعہ کسی کو بتانا نہیں میرے مرنے کے بعد بھی بتا دو میں نے وعدہ کیا تو کہنے لگے کہ میں لندن میں تھا دن بھر کام کرنے کی بات ہے رات کو بے سدھ ہو کر سو رہا تھا ۔ کہ اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میرا بیڈ ہل رہا ہے میری آنکھ کھلی تو کچھ بھی نہیں تھا ۔ میں دوبارہ سو گیا لیکن کچھ دیر پھر سے بیڈ ہلنے لگا مجھے لگا کہ زلزلہ ہے اس لئے میں اپارٹمنٹ سے باہر آگیا ۔ لیکن میں نے دیکھا کہ پورا شہر سو رہا ہے اور باہر کوئی بھی نہیں ۔ میں حیران ہوا کہ اتنا تیز زلزلہ تھا کوئی بھی نہیں جاگا ۔، خیر کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد میں واپس کمرے میں آیا
اور خوب اچھی طرح سب کچھ دیکھا کوئی بھی نہیں تھا کمرے میں اس لئے پھر سو گیا ۔ کچھ دیر بعد میرا بیڈ پھر سے ہلنے لگا ، میں نے جب اٹھ کر دیکھا تو ایک شخص کھڑا تھا ۔ میں نے اس سے پوچھا آپ کون ہے اور یہاں کیا کر رہے ہیں ۔ اس نے کہا کہ میں تمہارا نبی ہوں ۔ کہتےہیں کہ میں تو لزر گیا ۔ میں فورا کہا کہ میرے آقا میں کیا کر سکتا ہوں ہوں آپ کا کیا حکم ہے میرے لئے تو آپ نے فرمایا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو تمہاری ضرورت ہے اس لئے تم فورا جاو اور مسلمانوں کی آزادی کی جنگ میں اپنا کردار ادا کرو۔ کہتے ہیں کہ اس واقعہ کے بعد میں فورا ہندوستان آیا اور کام شرو ع کیا اور اس کے بعد جب پاکستان بنا تو مجھے یقین ہوا کہ اس کے پیچھے اللہ کی مرضی ہے اور کوئی بھی اس کو مٹا نہیں سکتا