عرب امارات نے پاکستان کے لئے بڑا کچھ کر دیا


گزشتہ مہینے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اس کے ساتھ انھوں نے اس سے پہلے سعودی عرب چائنہ اور دیگر ممالک کا بھی دورہ کیا تھا اس دورے میں پاکستان کو امید تھی کہ پاکستان کو اچھی خاصی امداد ملے گی اور پاکستان عرب امارات کو پاکستان کے اندر انویسٹمنٹ کرنے پر سرمایہ کاری کرنے پر راضی کرے گا اور جیسا حکومت میں سوچا ویسے ہی ان کو کامیابی ملی
جس کے بعد پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے نائب اور ولی عہد نے پاکستان کا وزٹ کیا ان کے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے کونسل خانے سے ایک رپورٹ جاری ہوئی

جس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے اندر 40 سے زائد ترقیاتی اور فلاحی اداروں کو بنانے اور ان کو چلانے کے لئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ہم پانچ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے جس میں زراعت صاف پانی سڑکیں اور پولیو اور اسپتال وغیرہ ہونگے اس کے ساتھ خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں قبائل اور بلوچستان کے اندر بھی بھاری سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے جب کہ ترقیاتی کام زیادہ تر اسلام آباد میں ہونگے