عمران خان اور طیب اردوگان


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں جہاں پر ان کا استقبال ایک ڈپٹی میئر بھی کیا اس کے بعد ان کو طیب اردگان سے ملایا گیا طیب اردگان اور عمران خان نے آپس میں مشترکہ پریس کانفرنس کی اس میں طیب اردگان نے کہا کہ عمران خان مولانا رومی کے حقیقی پرستار لگتے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں بہترین کامیابی پر مبارکباد بھی دی اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہے کہ اپنے گولن تحریک کے تحت چلنے والے ترکی سکولوں کو ترکی انتظامیہ کے حوالے کیا اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر علاقے میں امن ممکن نہیں اگر افغانستان میں امن درکار ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کی جائے کیونکہ پاکستان کو پتہ ہے کہ کہاں پر کس سے اور کس طرح کی بات کرنی ہےاس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی صدیوں پرانی ہے جس طرح پاکستان کی انھوں نے مدد کی ہے اور آج بھی کریں گے اور مستقبل میں بھی پاکستان کی وہ ضرور مدد کریں گے


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے لوگ ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو بای بای سمجھتے ہیں اور ان کی حکومتوں کے درمیان بھی ایسے ہی رشتہ ہے