گوگل کے بھارتی سی ای او کی سازش بے نقاب


دوستو آج کل ایک معاملہ سر گرم ہے کہ گوگل پر لفظ بھکاری لکھنے سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر سامنے آ رہی ہے کچھ پاکستانی بغض عمران خان میں یہ بھی بھول جاتے ہیں کی وہ پاکستانی ہیں۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ یہ کوئی دجالی یہودیوں کی سازش نہیں بلکہ پاکستان میں کام کرنے والے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ڈوئیشے ویلے ورلڈ کی ویب سائٹ کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے اس میں کچھ ہاتھ ن لیگ کے دل جلے ورکرز کا بھی ہے کیونکہ پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کے وقت وزیر اعظم عمران خان جب بیرون ممالک کے دوروں پر گئے ہیں تو ن لیگ کے سوشل میڈیا سیل نے اسی نام سے ہیش ٹیگ چلائے تھے گوگل کی سرچ انتہائی بنیادی اصول پر کام کرتی ہے اور جو ورڈ سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے

اور جس ٹیگ پر زیادہ نمبر آف ہٹس ہوتے ہیں وہی سرچ انڈکس میں پہلے نظر آتا ہے گوگل پر بھکاری لکھنے پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر آنے کی وجہ دراصل کیا ہے دوستو یہ ویڈیو مکمل دیکھئیے آپ کو سمجھ آ جائے گا آپ کو ہماری پوسٹ اچھی لگی تو دوستوں کیساتھ شئیر ضرور کیجئیے اور ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ بھی ضرور کریں ہمیں آپ کے فیڈ بیک کا انتظار رہے گا ویڈیو ملاحظہ کریں