زرداری اچانک کیوں شور مچا رہا ہے؟ عمران خان، چیف جسٹس اور آرمی نے مل کر دیوار سے لگادیا


تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر پکڑا جانے والا ہے، بڑے لیڈروں کو سندھ میں نہیں پنجاب میں منتقل کرنا چاہیے۔ فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے لیڈروں کو سندھ میں نہیں پنجاب میں منتقل کرنا چاہیے اور پیپلز پارٹی کے ایک بڑے لیڈر کو جیل جاتا دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا برا حال ہے لیکن وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی خدمت کے دعویدار کراچی کو پانی دیتے ہیں اور نہ صفائی، جس شہر میں 22 ہزار بسیں تھیں 6 ہزار ہی چلنے کے قابل رہ گئیں ۔

اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو لاڑکانہ کے 90 ارب روپے کا حساب دینا چاہیے یہ تو بجٹ میں چوری کرتے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سجاول کے علاقے گجو میں لڑکیوں کے لیے اسکول ہی نہیں جب کہ دو تین سال پہلے بنے اسکول کی چھتیں ہی گر چکی ہیں، ایک اسپتال میں جانا ہوا جہاں واش روم تھا لیکن اس میں پانی کا کونیکشن نہیں تھا۔