پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کے لئے قومی ایئرلائین کا عوام کے لئے بڑا تحفہ


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے نے نئے سال کی آمد پر کرایوں میں 25 سے 30 تک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسکیم 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک رہے گی۔محدود مدت کی اس اسکیم کے ذریعے پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل جانے والے فائدہ اٹھا سکیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے سال نو کے آغاز پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔