
پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا احتساب بہت خطرناک ہے ۔
بھی نواز شریف،شہبازشریف تو کبھی سعد رفیق کو جیل میں ڈال کر ڈراتے ہیں ۔ خان صاحب ڈرنے ڈرانے سے حکومت نہیں چلے گی۔ سیاست کرو ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں۔وہ کراچی میں وکلا سے خطاب کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو انڈوں پر چلے ۔

عمران خان ہمارے چچا کے پتر ہیں جو ہم انہیں لے کر آئے ہیں ۔ 40 سال تک اس ملک پر ڈکٹیٹر رہے ہیں۔ یہ ملک ڈکٹیٹرز کی وجہ سے مسائل میں الجھا ہوا ہے ۔ یہ بات سمجھنا ہوگی۔