اسد عمر کو تبدیل کرنے کے فیصلے والی خبر کی صداقت کیا ہے ؟


اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یہ سازشیں مخالفین کی طرف سے پھیلائی جا رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے کچھ دن سے اسد عمر کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر خبریں سوشل میڈیا پر کافی گرم تھیں اور اس بارے میں الیکٹرونک میڈیا پر بھی مختلف اینکرز قیاس آرائیاں کر رہے تھے لیکن اب نعیم الحق نے عمران خان کا موقف واضع بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کیسی بھی معاشی ٹیم کے ممبر کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا اور نہ ہی اسد عمر کو وزرات سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت ہے ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے کہا ہے

کہ جو معیشت کی بدحالی ہمیں وراثت میں ملی ہے اسے یہ لوگ ہی مل کر ٹھیک کریں گے انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی پندرہ دن پہلے ہی مستعفیٰ ہو چکے ہیں کیونکہ وہ اپنے کیسز کی وجہ سے وزرات کے معملات کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلا پا رہے جب ان کے کیسز ختم ہو ں گے تو ان کو دوبارہ وزیر بنا دیا جائے گا