بھارتی آرمی چیف کو جواب مل گیا


پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے تو آج بھارت کی بینڈ ہی بجا دی جہاں منظور پشتین جیسے غداروں اور انڈیا کے ایجنٹوں کو آڑے ہاتھوں لیا وہاں ہی بھارت کو بھی کھر ی کھری سنا دیں بھارت کو اس کا اصلی چہرہ دکھا دیا جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام بنا ہے اور ہمیں برداشت کرو ایسے ہی ۔ وہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔صحافی نے سوال کیاکہ کرتارپورمنصوبے کے سنگ بنیاد کے بعد بھارت کو مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی لیکن جواب مثبت نہیں آیا، بھارتی آرمی چیف نے جواباً کہاتھا کہ پاکستان سیکولر ریاست بنے، اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ اس کا جواب پہلے ہی دفترخارجہ دے چکا ہے،

ہماری ریاست ہی اسلام کے نام پر بنی اور ہم مسلمان ہیں، بھارت کو ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں، وہ خود پہلے سیکولر بن جائیں، وہاں 200ملین مسلمانوں کی کیا حالت ہے ، ہم نے دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے کرتارپورراہداری کھول دی ، پاکستان میں موجود مندروں کوبھی سیکیورٹی دیتے ہیں، ہم جیسے ہیں، ویساہی ہمیں برداشت کریں، اس پر شرکابھی مسکرادیئے ۔جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس بھارت اور اس کے حواریوں کے لئے ایک سخت پیغام ہے کیونکہ بھارت میں مسلمانوں کی حالت جو ہے اس سے کون واقف نہیں انتہاء پسند ی انتہائوں پر ہے مسلمان اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتے باقی ہم پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو بھی دے رہے ہیں اگر آپ چاہیں تو وہ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں