اسمگل شدہ موبائل فونز کیساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟


فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر سے سمگل شدہ موبائل فونز پر پابندی لگائی جا رہی ہے 31 دسمبر کے بعد جو موبائل سمگل ہو کر آئیں گے انہیں بلاک کر دیا جائے گا کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کو ایک بڑا خسارہ ہر سال برداشت کرنا پڑتا ہے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ

سیکنڈ ہینڈ فون پاکستان میں پابندی ہونے کے باوجود فروخت ہو رہے ہیں، 82 ملین کے فون ٹیکس ادائیگی جبکہ ڈھائی ارب کے بغیر ٹیکس ادائیگی آتے ہیں، کابینہ میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کرنے کی بات ہو ئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ’ڈی آئی آر بی ایس‘ سسٹم رائج کریں گے جس کے ذریعے 31 دسمبر کے بعد نئے موبائل اسمگلز شدہ موبائلز بلاک کردیے جائیں گے۔جبکہ جو فونز پاکستان میں چل رہے ہیں ان کے بارے میں کوئی ایسی اطلاع نہیں ہے کہ انہیں بلاک کیا جائے گاآپ کو ہماری پوسٹ پسند آئے تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئیے

https://www.youtube.com/watch?v=P_5GuZeMXPc