چین اور پاکستان کا ڈنڈا پلان تیار، الله نے یہ اچھا کام عمران خان کے زریعے ہی کروانا تھا


امریکی ڈالر تباہ ہونے جارہا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان ایک ایسا معاہدہ طے پایا ہے جسکا امریکا کو آگے آنے والے وقت میں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا، الله نے یہ اچھا کام پاکستان کے زریعے کروانا تھا، شاباش عمران خان…الله آپکو اور اچھے اچھے کاموں کی توفیق عطا فرمائے.

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں عمران خان نے چین کا دورہ کیا جس میں انہوں نے چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف اہم رہنماؤں سے دوستانہ ماحول میں ملاقات کی اور اس دورے میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے. اس دورے میں ہونے والا سب سے اہم اور خوش آئند معاہدہ کچھ یوں ہے کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کیساتھ تجارت اپنی اپنی کرنسی میں کریں گیں. لہٰذا اب محب وطن پاکستانی خوش ہوجائیں، ہمارے روپے کی قدر بڑھنے جارہی ہے، امریکی ڈالر کا زوال شروع ہونے لگا ہے.

جس عمران خان کو سارے ملک دشمن لوگ یہودیوں کا ایجنٹ کہتے تھے وہ اب یہ سن کر شرمندگی سے ڈوب مریں کہ جس شخص کو یہ یہودی ایجنٹ کہتے تھے اب اسی شخص کو اللہ کی اتنی مدد ہے کہ اسی کے ہاتھوں یہودیوں کا جنازہ نکلنے جارہا ہے. ہم تو آپکو تین ماہ پہلے سے ہی بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی ہاں اور ناں میں امریکا کے فیصلے ہوں گیں، بس آپ تھوڑا صبر اور ہمت سے کام لیں، انشاءاللہ آگے آنے والا وقت پاکستان کے حق میں بہتری لائیگا.

تھوڑی سی بات ہم آپکو ایسے سمجھاتے ہیں کہ پہلے یہ سمجھ لیں کہ ملک کی کرنسی کب مضبوط ہوتی ہے؟ جب آپ اپنی بنائی ہوئی چیزیں دوسرے ملکوں کو بیچیں اور دوسرے ملک آپ سے چیزیں لینے کے لیے پہلے آپکی کرنسی خریدیں، پھر چیزوں کے دام دیں، تب آپکی کرنسی مضبوط ہوتی ہے. ہم پاکستانی ساری دنیا سے جب چیزیں خریدتے تھے یا بیچتے تھے تو ہم یہ تجارت ڈالر میں کیا کرتے تھے جس سے ڈالر کی قدر بڑھتی جاتی تھی اور یہ مہنگا ہوتا جاتا تھا اور روپیہ کم ہوتا رہتا تھا، لیکن اب جو عمران خان نے معاہدہ کیا ہے اس سے ڈالر کمزور ہونا شروع ہوجائیگا اور جب ڈالر کم ہوگا تو ظاہر بات ہے قرضہ بھی کم ہوجائیگا!