آیان علی کی پاکستان واپسی، آئی ایس آئی کے گمنام ہیروز کی کاوش کامیاب، زرداری کی نیندیں حرام


آیان علی کی پاکستان واپسی، زرداری کے برے دن قریب. لوگوں کا بنایا گیا جملہ ایک زرداری سب پر بھاری مٹنے جارہا ہے، بڑی اور تہلکہ خیز خبر سامنے آگئی.

جیسا کہ آپکو پتا ہے کہ ہم لوگوں نے آپکو دو ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آیان علی اپنے ملک پاکستان واپس آرہی ہے. لہٰذا زرداری اب الٹی گنتی گننا شروع کر دے. تفصیلات کے مطابق آیان علی نے اپنے آفیشل فیسبک پیج پر پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا ہے. آیان علی کی ملک واپس آنے کی ٹائمنگ اتنی زبردست ہے جیسے ہی وہ پاکستان آئیں گیں، زرداری سلاخوں کے پیچھے ہوگا.

آیان علی نے ماضی میں جتنا نقصان پاکستان کو پہچایا ہے اسکا اندازہ آپ نہیں لگا سکتے. لیکن اب آیان علی ایسے انکشافات اور ٹھوس ثبوت پیش کرنے جارہی ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا اور ملک دشمن عناصر کے گرد قانون کا شکنجہ مضبوط ہوجائیگا جن میں زرداری سرفہرست ہے.

اب ہم آپکو تفصیلاً بتاتے ہیں کہ یہ ساری کہانی کہاں سے شروع ہوئی اور اسکا زبردست اختتام کیسے ہونے جارہا ہے. آپکو یاد ہوگا کہ آیان علی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں پکڑا گیا تھا، جب آیان علی نے بڑے سیاستدانوں کے خلاف اپنی زبان کھولی تو اسکی جان کو خطرہ تھا کہ کوئی بھی اسے مروا سکتا تھا. ہمارے گمنام ہیروز نے آیان علی کو سخت سیکورٹی میں رکھا تاکہ کوئی اسے نقصان نہ پہنچا سکے اور اسی آیان علی کو مہرہ بنا کر ایسا زبردست کھیل کھیلا کہ جسکا نتیجہ اب سب کے سامنے جلد ہی آجائیگا.

آپکو کیا لگتا ہے یہ کوئی آسان کام تھا کہ آصف زرداری کے سارے اکاؤنٹس اور باقی سب بڑے بڑے اہم لوگوں کی تفصیلات حاصل کرنا، یہ ایک بہت مشکل کام تھا. اسکے لیے بہت سارا وقت بھی درکار تھا، لیکن اب وہ وقت بہت قریب ہے جب ساری ڈھکی چھپی کرپشن کی داستانیں اور مجرم لوگوں کے سامنے آجائیں گیں. اصل میں جب آیان علی پکڑی گئی تو بہت سے لوگ زرداری کے ایجنٹ سمیت دنیا بھر کے انٹیلی جنس کے لوگ جو بھیس بدل کر پاکستان میں کام کر رہے تھے، ان میں میڈیا کے نمایندے، NGOs کے نمائندے بھی شامل تھے، جو سب کے سب ایلو مناتی (illuminati) کے لیے کام کر رہے تھے.

اس وقت ہمارے آئی ایس آئی کے گمنام ہیروز نے بھیس بدل کر آیان علی کی جیل کے آس پاس جھاڑو مار رہے تھے، انہوں نے دیکھا کہ آیان علی سے کون کون ملاقات کرنے آرہا ہے، انہوں نے سب کی ریکارڈنگ بھی کی، آپ یہ پڑھ کر نہایت حیران ہوں گیں کہ آیان علی سے ملنے بڑے بڑے سیاستدانوں کے ایجنٹس، ماڈلز، بڑی بڑی NGOs کے نمائندے آتے تھے. اسکے بعد مزید یہ پتا چلا کہ یہ ڈراموں کے اداکار اور فیشن انڈسٹریز کی ماڈلز اصل میں مختلف غیر ملکی ایجنسیوں کے کردار ہیں. ہمارے گمنام ہیروز نے یہاں تک پتا چلا لیا کہ کونسا اداکار اور کونسی ماڈل کس کس نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں. یعنی سارے کے سارے ریڈار میں آگئے. یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے اور نہ ہی ایک دن کی تحقیقات پر مبنی ہے، ہمارے آئی ایس آئی کے ہیروز نے اتنے سال بے تحاشہ محنت اور رازداری سے ساری تحقیقات مکمل کیں ہیں. ایسے ہی تو نہیں وزیر داخلہ نے 18 NGOs کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ جائیں، یہ سب ہمارے گمنام ہیروز کی محنت کا نتیجہ ہے.

اسی لیے ہم اکثر آپکو بتاتے رہتے ہیں کہ اپنی فوج اور گمنام ہیروز کو ہر گز برا بھلا نہ کہا کریں، جب آیان علی باہر گئی تو لوگ اپنے ملک کے قانون سے اس قدر مایوس ہوگئے کہ کہنے لگے کہ قانون دانوں نے آیان علی کو باہر بھگا دیا ہے اور گواہ کے ہوتے هوئے بھی زرداری پر کوئی ہاتھ نہ ڈال سکا، اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ایک زرداری سب پر بھاری، حالانکہ اصل میں آیان علی کو ایک خفیہ مشن کے تحت پاکستان سے دبئی بھیجا گیا تھا. لہٰذا اب آیان علی کی مدد سے پاکستان کے بڑے بڑے کرپٹ لیڈروں کا صفایا ہونے جارہا ہے اور آگے آنے والے دنوں میں آپ کافی ایسی خفیہ منی لانڈرنگ کرنے والی ایجنسیوں کے نام بھی سنیں گیں جو پاکستان میں اپنے ناپاک عزائم سر انجام دے رہی تھیں.

یہاں پر یہ بات یاد رہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کے ساتھ ساتھ آیان علی کی گرفتاری کا بڑا کریڈٹ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھی جاتا ہے. اور اسی وجہ سے چودھری نثار کی اس وقت اسحاق ڈار اور نواز شریف سے تلخ کلامی بھی ہوگئی تھی کیونکہ زرداری نواز شریف پر پریشر ڈال رہا تھا کہ آیان علی کو رہا کرو، مگر چودھری نثار نے ایسا نہ ہونے دیا. چودھری نثار کی اس کاوش کا صلہ قوم کو اب ملے گا! اگر چودھری نثار آیان علی کو نہ گرفتار کرواتے تو نہ زرداری پکڑا جاتا اور نہ ہی منی لانڈرنگ کرنے والی خفیہ ایجنسیوں کا علم ہوتا.

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی نے کس خفیہ مشن کے تحت آیان علی کو دبئی بھیجا