وزیر مواصلات مراد سعید نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی، تاریخ کا شاندار کام کر دکھایا، لازمی پڑھیں


وزیر مواصلات مراد سعید کا اہم خوش آئند بیان، مواصلات کے شعبے کا ابتدائی 60 دن کا ویژن سامنے آگیا،

تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا کو بتایا کہ انشاءاللہ ہم کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی اپنے وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلیں گیں اور جو کرپشن سے پاک اور دیانتداری کا ہمیں سبق سکھایا ہے، ہم اسکو بھرپور طریقے سے پورا کریں گیں. انشاءاللہ مواصلات کے شعبے میں پہلے دن سے ہی عوام کو یہ سب چیزیں نظر آئیں گیں.

مواصلات کا شعبہ پاکستانیوں کے لیے ایک ایسی موبائل ایپ لارہا ہے جس سے پاکستان میں رہنے والا کوئی بھی شخص اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں پر نظر رکھ سکے گا. اس ایپ پر ایک ایک تفصیل آئیگی کہ فلاں پروجیکٹ پر کتنی لاگت آئیگی، حکومت کی جانب سے کتنی رقم مختص کی گئی، اس پروجیکٹ کے کتنے عرصے میں پورا ہونا ہے، اس پر اب تک کتنا پیسہ خرچ ہوا ہے، پروجیکٹ اب کہاں تک پہنچا ہے، اور کب تک یہ پروجیکٹ پایا تکمیل تک پہنچے گا، یہ ساری تفصیلات ہر ایک کے موبائل پر دستیاب ہوں گیں تاکہ اب ہر پاکستانی ساری معلومات رکھتے هوئے اپنے عوامی نمائندوں سے سوال کر سکیں اور اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں پر مکمل نظر رکھ سکے.

اس سے عوام کو یہ سہولت ہو جائیگی کہ انکو اپنے علاقے کا انفراسٹرکچر مل جائیگا اور اسکے علاوہ حکومت کے کاموں کی ٹرانسپریٹی بھی اسکے سامنے آجائے گی، یعنی اب عوام سے کوئی پردہ نہ ہوگا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا.

مراد سعید نے ایک دوسری موبائل ایپ پر بھی آگاہی دی اور کہا کہ یہ ایپ پاسبان کے نام سے آئیگا، اس سے سفر کرنے والوں کے لیے بہت سہولت ہو جائیگی. جو مسافر حضرات ہوں گیں انکو پتا چل جائیگا کہ آگے آنے والی سڑک پر کوئی حادثہ تو نہیں ہوا، یا کہیں ٹریفک بلاک تو نہیں ہے، آگے کا موسم کیسا ہے، ہر قسم کی معلومات اس ایپ پر مسافروں کے لیے موجود ہوگی.

مراد سعید نے تیسری موبائل ایپ کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ اس ایپ سے ہمارے آفیسرز اور منسٹرز کی خاضری سے لیکر انکی ساری مصروفیات، کام، منصوبے، تمام تر چیزیں عوام کے سامنے ہوں گیں.

لہٰذا اب پاکستان کے ہر شہری سے کوئی بھی چیز چھپی نہیں رہے گی، آپکے اپنے موبائل سے ہی پتا چل جایا کرے گی کہ آپکے علاقے میں کونسا ترقیاتی کام جاری ہے، کونسے ترقیاتی کام پر کتنی لاگت آئی ہے، علاقے کے منسٹر نے کتنے نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے. جبکہ پاسبان ایپ کی مدد سے مسافروں کو ٹریفک، موسم، حادثات سے آگاہ رکھا جائیگا.

وزیر مواصلات مراد سعید کے مطابق یہ تین موبائل ایپس بہت جلد لانچ کر دی جائیں گیں جنھیں آپ گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کر سکیں گیں.