وزیراعظم عمران خان کی انڈین آرمی چیف کو خطرناک وارننگ، بھارت میں صف ماتم بچھ گیا


دھمکیاں دینا اور تکبر کرنا چھوڑو، ہمیں کمزور ہر گز نہ سمجھا جاۓ، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہیں. ہم بھکاری نہیں سعودی عرب سے بھیک مانگنے نہیں بلکہ سرمایا کاری کے لئے گئے تھے. وزیراعظم عمران خان کا بڑا اہم بیان!

آج لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوۓ پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بات ہوۓ کہا کہ ہم کسی عالمی طاقت کا دباﺅ لینے والے نہیں ہیں. لہذا بھارت ہمیں دھمکیاں نہ دے اور ہندوستان میں تکبر ہے جس کو ختم کرنے کی خواہش ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ بھارتی قیادت تکبر کرنا چھوڑ دیگی ،اگر وہ دھمکیاں دیں گے توساری پاکستانی قوم مقابلہ کرنے کیلئے کھڑی ہے ۔

ہم اس لئے دوستی کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے حالات ٹھیک ہوں، پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہوجائیں تو برصغیر سے غربت ختم ہوجائیگی. پاکستان کی حکومت تو صرف امن چاہتی ہے. لہذا ہمارے امن کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جاۓ. اگر ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوستانہ ہوں گے تو اس کا فائدہ پاکستان اور بھارت دونوں کو ہوگا. پورے برصغیر سے غربت ختم ہو جاۓ گی. ہم کسی عالمی طاقت کا دباﺅ لینے والے نہیں ہیں۔ ہمیں دھمکیاں نہ دے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسی حکومت آپ کو ملی ہے ایسی حکومت نہیں ملے گی ۔ ہم سعودی عرب سرمایہ کاری کیلئے گئے تھے بھیک مانگنے نہیں گئے تھے ۔وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین جغرافیائی مقام پر واقع ہے ۔ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ چین ہے اور اگر بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوجائیں تو وہ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ بن جائیں گے. لیکن اگر بھارت دھمکیاں دیتا رہے گا تو ہم ان سے ڈرنے والے نہیں، ہمیں بھی بھرپور طریقے سے جواب دینا آتا ہے!

دوسری جانب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے هوئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی کو بے دردی سے قتل کیا۔ پاکستان آرمی ایسا پہلی بار نہیں کر رہی بلکہ وہ ہمیشہ جھوٹی کاروائیاں کرتے ہیں۔۔بھارتی آرمی چیف نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں بے امنی کا الزام بھی پاکستان پر عائد کر دیا۔

بھارتی آرمی چیف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارت دوبارہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کرے گا۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ سرجیکل سٹرائیک ایک ایسا ہتھیار ہے جو بطور سرپرائز دیا جاتا ہے۔اسے لیے اسے سر پرائز ہی رہنے دیا جائے. بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔