اڈیالہ جیل میں کمرہ دوبارہ تیار، نواز شریف تیار ہو جاؤ۔ تحریک انصاف حکومت نے شریف خاندان پر بجلی گرا دی


وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چودھری کا اہم بیان سامنے آگیا، نواز شریف اور مریم نواز کو دوبارہ پریشانی کا سامنا، چند دن کی خوشیاں پھر بڑا صدمہ، ملسم لیگ ن کے گرد شکنجہ اور زیادہ تنگ ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے هوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ہر صورت میں ملک واپس لانا ہے. نواز شریف اور مریم نواز سے ہماری ذاتی کوئی دشمنی نہیں، لیکن جب تک نواز شریف اور مریم جو خزانہ لوٹ کر لے گئیں ہیں واپس نہیں کریں گیں تب تک انکو ہر گز چھوڑا نہیں جائیگا.

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدالتیں مکمل طور پر آزاد ہیں اور نیب بھی آزاد ادارہ ہے. تحریک انصاف کسی ادارے کو کنٹرول نہیں کرتی. عمران خان کی مریم نواز اور نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، لیکن عمران خان صرف یہ چاہتے ہیں کہ ملک کے بڑے چوروں کو بھی سزاء ملے. عمران خان چاہتے ہیں کہ ماضی میں جو پاکستان میں بڑے چوروں کے لیے علیحدہ قانون اور چھوٹے چوروں کے لیے علیحدہ قانون ہے، اسکو ختم کیا جائے اور سب کو قانون کے مطابق اپنے جرم کی سزاء ملنی چاہیے، یہ نہ ہو کہ چھوٹا چور جیل میں گزارا اور بڑا امیر چور باہر عیاشی کرتا رہے. اسی لیے اسحاق ڈار ہو یا شریف خاندان، کوئی بھی قانون سے نہیں بچے گا.

فواد چودھری نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح الفاظ میں کہا کہ نہ ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل ہوگی، نواز شریف کو وہیں جانا پڑے گا جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے. اور جو یہ ڈیل کی باتیں میڈیا پھیلا رہا ہے وہ سراسر غلط ہیں. اگر آپ لوگ عمران خان کو جانتے ہیں تو آپ لوگ جانتے ہیں کہ وہ ڈھیل کے قائل نہیں ہیں.

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ برطانیہ اور پاکستان میں یہ معاہدہ ہوا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان سے باہر نہیں جانے دیں گیں اور جو خزانہ وہ لے گئے ہیں، وہ واپس پاکستان لایا جائے.