عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کرنے کا حکم دیدیا


اور آخر امشرافیہ کی جیت ہو گئی پاکستان میں ہم مانیں یا نہ مانیں غریب اور امیر کے لئے قانون الگ ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کے دلائل اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے جوابی دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اڈیالہ جیل میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ہائی کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تو جیل میں قید تینوں سیاست دانوں نے آسمان کی طرف منہ کرکے اللہ کا شکر ادا کیا۔ جیل حکام کے مطابق نواز شریف، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کا سامان پیک کیا جارہا ہے اور روبکار ملتے ہی رہا کردیا جائے گا۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے