خاور مانیکا کو ناکے پر کیوں روکا؟ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کیخلاف نئے پاکستان میں شرمناک سلوک کر دیا گیا


پاکپتن: خاور مانیکا کو ناکے پر کیوں روکا؟ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے.

تفصیل کے مطابق بشریٰ عمران کے سابق شوہر خاور مانیکا کے مسلح گارڈز کی گاڑی کو 23 اگست کی رات ایک بجے پولیس نے ناکے پر روک لیا اور معمول کی پوچھ گچھ جاری تھی کہ آگے جانے والے خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا نے واپس آکر پولیس کے اوپر چڑھائی شروع کر دی. رپورٹ کے مطابق خاور مانیکا شدید غصے میں تھے کہ میری گارڈز کی گاڑی کو کیوں روکا گیا. پولیس نے بتایا کہ آپکی گارڈز کی گاڑی کی وجہ سے ٹریفک جام ہو رہی تھی، اسی لیے پولیس کو مداخلت کرنے پڑی.

اس پر خاور مانیکا نے پولیس پر گالم گلوچ شروع کر دی، جس سے وہاں موجود پولیس کے اہلکاروں اور خاور مانیکا میں تلخ کلامی ہو گئی. اگلے ہی دن خاتون اول بشریٰ عمران کے کہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو ہدایات دیں کہ فوری طور پر خاور مانیکا کے ڈیرے پر جاکر معافی مانگو. اس پر رضوان گوندل نے کہا کہ آپ خاور مانیکا کو تھانے بھیج دیں، انکو میں چائے بھی پلاؤں گا اور معافی بھی مانگوں گا، لیکن میں انکے ڈیرے پے جاکر معافی نہیں مانگو گا کیونکہ یہ قانون کے خلاف ہے.

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے رات 12 بجے متعلقہ افراد کو حکم دیا کہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو فوری طور پر سی سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیں اور ان سے انکا عہدہ چھین لیا جائے. یعنی ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو معمول کی چیکنگ پر عہدے سے ہی برطرف کر دیا گیا.

یاد رہے کہ 5 اگست کی رات کو بھی خاتون اول کی بیٹی یعنی عمران خان کی اکلوتی بیٹی کے حوالے سے بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا. بشریٰ مانیکا کی بیٹی ننگے پاؤں دربار کی طرف جارہی تھی جسکی وجہ سے ٹریفک میں حلل آرہا تھا. پولیس اہلکاروں نے ان سے گزارش کی کہ جب آپ نے دربار پر حاضری دینی ہو تو پولیس کو آگاہ کر دیا کریں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور عام شہریوں کو دشواری نہ ہو. لیکن وہاں بھی بشریٰ مانیکا کی بیٹی نے بدمعاشی کی اور شدید تلخ کلامی ہوئی جس پر ڈی پی او رضوان گوندل نے معاملہ فوری طور پر رفع دفع کروا دیا لیکن انھیں کیا پتا تھا کہ یہ تلخی انکی نوکری چھین لے گی.

ایک طرف تو عمران خان تبدیلی کے بڑے بڑے شوشے چھوڑتے ہیں اور دوسری طرف بدمعاشی بھی کرتے ہیں. ابھی تو انکی حکومت کو آئے دس دن بھی نہیں هوئے اور یہ غنڈہ گردی شروع ہوگئی ہے، اب دیکھیں آگے آگے کیا ہوتا ہے! کسی ماہر علم نجوم نے صحیح کہا ہے کہ عمران کی حکومت پاکستان کر بیڑا غرق کر دے گی اور شاید یہ حکومت دو سال کی مدت بھی پوری نہ کر سکے!