اگر نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں تو انتظار کریں جلد دکھے گا، خاتون اول بشری بی بی کا پیغام


وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے لیے پُر امید رہیں اور نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں۔

عیدالاضحیٰ پر اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ پاکستان کو کامیابیاں، خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائے۔خاتون اول بشری بی بی نے کہا کہ آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں۔۔بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ آئیں نئے پاکستان کے لیے پُر امید رہیں۔