وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر کا خط


عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر ترک صدر کا خط موصول ہوا ہے۔رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ عمران خان کووزیراعظم بننےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں۔بطوروزیراعظم عمران خان کی کامیابی کےلیےدعاگوہوں۔

انقرہ/تہران/واشنگٹن: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دور اقتدار میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ترکی کے صدر رجب طبیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ طیب اردوان نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔

ترک صدر نے لکھا کہ ترکی کے معاشی بحران میں پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

ترک صدر کا عمران خان کی صحت کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے قائد ایوان کے انتخابات میں پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے اس انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی۔۔عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کئیے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی بھی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار کوووٹ نہیں دیا۔یوں عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔

عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی انہیں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے وہ پہلی ہم منصب تھیں جنہوں نے عمران خان کو فون کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

آج حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کو ایرانی صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بھی وزیر اعظم بننے پر عمران خان کو خصوصی مبارکباد دی اور پیغام بھجوایا۔۔عمران خان کووزیراعظم بننےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں۔بطوروزیراعظم عمران خان کی کامیابی کےلیےدعاگوہوں۔اللہ تعالیٰ عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔انکا کہنا تھا کہ ترکی کےمعاشی بحران میں پاکستان کےتعاون پرشکرگزارہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امیدکرتےہیں عمران خان کےدورمیں پاک ترک تعلقات مزیدبہترہونگے۔