ریحام خان کا عمرا ن خان کے بارے میں ایک اور دعوی


اگر پاکستان میں معیشت مظبوط ہوجاتی ہے اور لوگوں کو اچھی تعلیم ، اچھی صحت اور روزگار ملتا  ہے تو میں عمران خان کی تعریف کروں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ عمران خان کے سٹائل کی وجہ سے ان کا موازنہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کرتے ہیں ۔ حالانکہ عمران اور ترمہ کا کوئی بھی جوڑ نہیں ۔ جو بھی ہے بہر حال عمران خان ایک نیشنل ہیرو ہے ۔ اگر وہ پاکستان کو کچھ دیتے ہیں تو مجھے بے حد خوشی ہوگی ۔

ان کا اپنی کتاب کے بارے میں کہنا تھا کہ مجھے بے حد اچھا ریسپانس مل رہا ہے اور اب تک آن لائن ایک ہزار سے زائد اس کی کاپیاں فروخت ہو چکی ہے ۔ اور مزید کے آرڈر بھی آرہےہیں ۔ انہوں نے یہ باتیں آن لائن ایک اخبار سے کہیں ان کا یہ انتریو براہ راست فیس بک پر بھی چلتارہا  ۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آگئی ہے  لیکن اصل تبدیلی تب آئے گی جب عمران خان واقعئ پاکستان میں کچھ کر پائے گے ۔ جو کہ بظاہر نا ممکن دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ان کی ٹیم میں کوئی نیا بندہ نہیں بلکہ وزراء میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو کہ غدار اور بدنامہ زمانہ ڈسکو جرنیل مشرف کی ٹیم میں تھیں،