عمران خان اور آصف علی زرداری کی قومی اسمبلی میں ملاقات


عمران خان اپنی نشست پر کھڑے ہو کر آصف علی زرداری کا انتظار کرتے رہے ۔ حامد میر ۔ گزشتہ روز پاکستان قومی اسمبلی کا انتخابات کے بعد  پہلا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پر اکثریت موجود تھی۔ جب عمران خان نے حلف اٹھایا تو قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں نے خوب نعرے لگائے ۔ اس کے بعد باقی ارکان بھی آتے رہے ۔ جب آصف علی زرداری نے حلف اٹھانے کے بعد دستخط کئے تو اس کے لئے عمران خان اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور ان کا استقبال کیا ۔ آصف علی زرداری کے چہرے پر بھر پور مسکراہٹ تھی جب کہ عمران خان بجھے سے نظر آئے جیسے اپنے الفاظ پر ان کو شرمندگی ہو  ۔ اس کے بعد ان کی ملاقات بلاول زرداری سے ہوئی جنہوں نے عمران خان کا گرم جوشی سے استقبال نہیں کیا ۔