معیشت کو سنبھالنے کے لئے عمران خآن نے کس شخصیت کو دعوت دے ڈالی


پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور قریب ہے کہ پاکستان میں مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان قرار دئے جائے ۔ اس وقت ان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کو سنبھالنا ہے ۔ جب کہ آئی ایم ایف نے قرضے کی ادائیگی کے لئے پہلے سے زیادہ سخت شرائط طے کر دی ہے ۔ اس وقت معیشت کا مسئلہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے لئے بہت بڑا ایشو ہے جسے حل کرنا ان کے لئے ایک امتحان ہوگا ۔ عمران خان نے اس سلسلے میں پاکستان کی بڑے امیر لوگوں سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے ان کی مدد مانگی ہے ۔ ان ناموں میں سے ایک نام عقیل کریم دیدھی ہے جو کہ پاکستان کے بڑے بزنس کے ناموں میں سے ایک نام رکھتے ہیں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان ان کو حکومت کو سنبھالنے کے بدلے میں ایک وزارت کا وعدہ کر رہے ہیں ۔