
حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ایک نمایاں پارٹی بن کر ابھری جس نے ملک بھر میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ۔ اس کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ اگر سادہ اکثریت حاصل کر لی گئی تو عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن جائے گے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاوس میں نہیں رہے گے بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائش رکھے گے ۔ اس فیصلہ کو بہت سراہا گیا ہے ۔ لیکن یہ پاکستان کے پہلے نہیں دوسرے وزیر اعظم ہونگے جنہوں نے وزیر اعظم ہاوس میں رہائش نہیں رکھی ۔ اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی تھے جنہوں نے وزیر اعظم ہاوس کے بجائے اپنے گھر کو ترجیح دی ۔ ان کے ساتھ سیکیورٹی کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ 5 پولیس کی گاڑیاں ہوا کرتی تھی ۔ جب کہ وہ ہیلی کاپٹر کے خرچے کو بچانے کے لئے سڑک کا استعمال کیا کرتے تھے اور اس دوران کسی قسم کی ٹریفک میں رکاوٹ نہیں آتی تھی ۔ عمران خان وہ دوسرے وزیر اعظم ہونگے جو وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہے گے ۔