عمران خان سے ملاقات میں حامد میر کے ساتھ کیا ہوا ۔ کہانی سامنے آگئی

حامد میر نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے حال ہی میں ہونے والی ملاقات کی روائیداد سنائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس علاقے میں کئی سالوں سے رہ رہا ہوں ۔گزشتہ دنوں میں بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ پہچنا ۔ اور ان سے اس کے دفتر میں ملاقات کرنے گیا ۔ جب میں دفتر پہنچا تو اندر داخل ہونے سے پہلے مجھ سے میرا موبائل فون لے لیا گیا ۔ یہ میرے ساتھ پہلی بار ہوا اس سے پہلے میرے ساتھ کبھی ایسا سلوک نہیں ہوا ۔مجھے فورا محسوس ہوا کہ میں نئے پاکستان میں ہوں ۔ اور تبدیلی آگئی ہیں ۔ یاد رہے 2018 کے عمومی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف  نے نمایاں کامیاباں حاصل کی اور آزاد امیدوار اور دوسری پارٹیوں کو ساتھ ملانے کے بعد اس پوزیشن میں ہے کہ وفاق میں اپنی حکومت بنا سکے ۔  اس کے ساتھ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گے اور ملک کی عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہوگا اور کسی قسم کا کرپشن نہیں ہونے دیا جائے گا ۔