دریا سوات میں کراچی کا لڑکا ڈوب گیا فوٹیج سامنے آگئی ، لوگوں میں خوف و حراس


کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا دریا سوات میں اترا لیکن پھر کبھی زندہ واپس نہیں آیا اور دریا کی خونی اور تیز لہروں کے نذر ہوگیا ۔ واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دریا سوات میں پیش آیا ۔ جہاں کراچی سے تعلق رکھنےوالے لڑکوں کا ایک گروہ موجود تھا جو کہ دریا کے کنارے لطف اندوز پو رہے تھے ۔/ اس دوران ایک لڑکے نے دوست سے ویڈیو بنانے کی فرمائس کی اور کہا کہ وہ دریا میں اتر کر نہانا چاہتا ہے ۔

اس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس نوجوان دریا کی طرف آہستہ آہستہ بڑھتا ہے ۔ جہاں موجود پانی میں موجود چٹانوں کے سہارے پانی میں اتر جاتا ہے لیکن سخت ٹھنڈے پانی اور پتھروں کی چکناہٹ کی وجہ سے وہ کود کو قابو نہیں رکھ پاتا جس کے بعد اس کے ہاتھوں کی گرفت کمزور پڑنے کی وجہ سے پانی میں بہ جاتا ہے جب کہ وہاں موجود لوگ اسے دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ملک کے بیشتر حصوں سے لوگوں نے اس سال خیبر پختون خواہ اور آزاد کشمیر کا رخ کیا ۔ جب کے مری بائیکاٹ کی وجہ سے بہت کم لوگوں نے مری کی طرف جانے کا خیال کیا ۔ لیکن زیادہ تعداد میں سیاحوں کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور کئی جگہوں پر غفلت کی وجہ سے لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوئی ۔