عمران خان جیٹ طیارے سے اکانومی میں آگئے پھر دیکھے لوگوں نے کیسے استقبال کیا


عمران خان نے اکانومی ٹکٹ پر سفر کیا ارد گرد موجود لوگ خوشی سے نہال ۔ ملک بھر میں ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پی آئی اے کے اکانومی ٹکٹ پر سفر کیا جہاں ان کے ارد گرد کوئی گارڈ اور خاص لوگ نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ عام لوگ بیٹھے ہوئے تھے ۔ جنہوں نے عمران خان کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائی اور آٹو گراف لئے ۔ یاد رہے اس سے پہلے عمران خان نے اپنی بیوی بشری خاور مانیکا کے ساتھ عمرہ کے لئے سفر کیا تھا

جس کے لئے انہوں نےا یک پرائیوٹ جیٹ کا استعمال کیا تھا جس پر 8 کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئی تھی ۔ جس کی وجہ سے ان کے اپنے پارٹی ورکر نے اس بارے میں ان سے سوال کیا کہ اتنے شاہانہ عمرے کرنے کی کیا ضرورت تھی کیونکہ جناب خود تو سادگی کا درس دیتے ہیں ۔ لیکن ان کا لائف ستائل اس کے بالکل الٹ ہے ۔ اس وجہ سے اب عمران خان نے پرائیوٹ جیٹ کا استعمال نہیں کیا بلکہ اس کے لئے انہوں نے عام مسافروں کی طرح سفر کرنے کو پسند کیا جسے لوگوں نے بھی پسند کیا ۔ جب اس کی وجہ سے ان کی تشہیر بھی ہوئی ۔