تا حکم ثانی موبائل ٹیکس ختم : سپریم کورٹ کا حکم


سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جب تک دوسرا حکم نہیں آتا موبائل فون پر تمام ٹیکس ختم ہو نگے اور کسی قسم کا ٹیکس نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی بیلنس میں کٹوتی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپریم کورٹ کورٹ کے چیف جستس کا کہنا تھا کہ انہوں نے موبائل ریچارج پر ٹیکس کی معطلی کا حکم دیا تھا جس کے 10 دن گزرنے کے بعد پھر سے ٹیکس لیا جانے لگا ہے حالانکہ میں نے کسی قسم کی تاریخ یا دنوں کی تعیین نہیں کی تھیں ،۔

جب تک اس معاملہ کو حل نہیں کیا جاتا تو کمپنیوں کو کوئی مجاز نہیں کہ ٹیکس کی کٹوتی کریں ۔ تا حکم ثانی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ از خود نوٹس کے بعد معزز جج ثاقب نثار نے پی ٹی اے کو بلا کر ان سے ٹیکس کے بارے میں وضاحت مانگی تھیں جس کے بعد کمپنیوں کو کسی بھی قسم کا ٹیکس نہ لینے کا پابند کیا گیا تھا۔ جب کہ کل ہی انہوں نے حکم دیا کہ تا حکم ثانی ٹیکس نہ لیا جائے