نواز شریف کا جمعہ کے دن ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج کا فیصلہ


اگر ایوان فیلڈ کیس میں سزا سنائی گئی تو پاکستان کے تین بڑے شہروں میں احتجاج کیا جائے گا اور عوام کی املاک کو نقصان پہچانے کی کوشش کی جائے گی ۔ معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا دعوی ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام حسین نے ایک پروگرام میں یہ دعوی کیا ہے کہ ایوان فیلڈ کیس میں نواز شریف اور ان کی فیملی کو سزا ہوگی ۔ جس کے رد عمل کے طور پر احتجاج ہوگا ۔

معروف اینکر کا کہنا تھا کہ اگر سزا جمعہ کی نماز سے پہلے سنائی گئی تو نماز کے فورا بعد راولپنڈی اسلام آباد اور فیصل آباد میں احتجاج شروع ہوجائے گا ۔ اور عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جائے گا ۔ اور پھر آہستہ آہستہ پورے ملک میں یہ احتجاج پھیلایا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چونکہ ان کا فیملی ممبر شہباز شریف کے علاوہ کوئی نہیں لیکن ان کے علاوہ پروفیسر احسن اقبال کی سربراہی میں یہ سب کچھ کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنی بات میں ان کو جعلی پروفیسر بھی کہ ڈالا ۔