ثاقب نثار کی نایاب خدمات! چیف جسٹس کی جانب کے اہم فیصلوں نے پاکستان کو ڈوبنے سے بچا لیا


پاکستان کے مشہور سینئیر اینکر پرسن اور تجزیئہ نگار کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ چیف جسٹس نے دو ایسے فیصلے کئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نام تاریخ کی روشن صفحات میں لکھا جائےگا ۔ کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کو کھربوں کی آمدن ہوئی جب کہ لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار بھی بچا لیا اور اس کے ساتھ کئی ارب کی انویسمنٹ بھی ان کی وجہ سے بچ گئی ۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیم کا معاملہ جب سامنے آیا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کی طرف سے کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی ۔

اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی جائے گی ۔ جس کے بعد لاکھوں لوگوں نے اپنی جائیدادیں ظاہر کی اور اس کی ٹیکس بھی ادا کیا جس سے پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا ملا ۔ جب کے لوگوں کو اپنا بلیک کا مال بھی وائٹ کرنے کا موقع مل گیا ۔ جب کہ ان کا دوسرا فیصلہ بحریہ تاؤن کے بارے میں تھا ۔ نیب نے زمین کی غیر قانون فروخت کی وجہ سے تعمیراتی کام کو روک دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے نیب کو پابند کر دیا اور تعمیرات کی اجازت دے دی ۔ جس کی وجہ لاکھوں گھرانوں کا روزگار بحال ہوا اور جن لوگوں نے بحریہ ٹاون میں کسی بھی قسم کی انویسمنٹ کی تھی وہ بھی محفوظ ہوگئی ۔/