لیاری نے بلاول کو بیگانہ کر دیا


عوام میں جو تبدیلی اب دیکھنے کو مل رہی ہے وہ پہلے نہیں تھی حامی ہو یا نہ ہوں کہ لیکن عوام بھی اب ان کو سمجھ چکی ہے جیسے آپ نے دیکھا ہو گا بہت سارے لیڈروں کو اپنی کمپین میں سوالات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔جب کہ لیاری بہار کالونی میں بلاول بھٹو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری آمد ہوئی۔جہاں کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں آگرہ تاج کالونی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔جونا مسجد کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔جونا مسجد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو روک لیا گیا۔اور قافلے کو دوسری جانب موڑ دیا گیا۔

Image result for bilawal bhutto taqreer

اس دوران بلاول بھٹو کے حامیوں اور مخالفگروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔جب کہ خواتین بھی مٹکے اٹھا کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔حالات اتنے خراب ہو گئے کہ پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کرنا پڑا۔اس کے علاوہ مظاہرین کی طرف سے “رو بلاول رو” کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔یاد رہے کہ لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت اثر و رسوخ تھا اور یہاں کے لوگ بھی پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے تھے تاہم اب لیاری کے لوگ بھی سہولیات فراہم نہ کرنے پرسراپا احتجاج ہیںویڈیو دیکھیں اور آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستون کیساتھ شئیر کیجئیے