ن لیگ میں ان یا آئوٹ؟۔۔چوہدری نثار ملاقات کیلئے اچانک کس کے پاس پہنچ گئے


چوہدری نثار کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اچانک ملاقات، پارٹی امور سمیت آرمی چیف سے ہونیوالی روابط بارے تبادلہ خیال، این اے 120کے ضمنی انتخابات کے نتائج سے متعلق بھی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اچانک ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز آرمیچیف سے ہوئے رابطے سے متعلق سابق وزیر داخلہ کو آگاہ کیا جبکہ چوہدری نثار نے مختلف حلقوں سے ہوئے اپنے روابط بارے شہباز شریف سے تبادل خیال کیا ہے۔ میڈیا

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اس ملاقات میں چودھری نثار علی خان کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اہم اور خصوصی پیغام بھی پہنچایاہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔