قذافی اسٹیڈیم میں پولیس موبائل اور ایمبولینس میں تصادم ،4 افراد زخمی ہوگئے


قذافی اسٹیڈیم کے باہرپولیس موبائل اور ایمبولینس میں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجہ میں 4افرادزخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ایمبولینس اور پولیس موبائل ٹکراگئیں۔حادثے میں 4افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتا منتقل کردیاہے۔ واضح رہے قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ کے سلسلے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پرپولیس موبائل کاگشت بھی جاری ہے۔جبکہ کسی ناخوشگوارواقعے کے پیش نظرطبی عملہ اور ایمبولینسز،ریسکیوٹیمیں بھی اسٹیڈیم میں الرٹ ہیں۔

You cannot copy content of this page