اے ٹی ایم استعمال کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں،نجی بینک نے صارفین کے لاکھوں لوٹ لئے، پن کوڈ اور کارڈ چپ کیسے چوری کیا جاتا تھا، حیران کن انکشاف


نجی بینک کے کھاتہ داروں کے لاکھوں روپے چوری ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح بینک رینالہ خورد برانچ کی اے ٹی ایم مشین پر کیمرہ اور کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ڈیوائس نصب ہونے کے باعث اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں کے پن کوڈ اور کارڈ چپ چوری ہو گئےمگر انتظامیہ سوئی رہی۔ الفلاح بینک رینالہ خورد برانچ میں ایک شخص نے اے ٹی ایم مشین پر لگی ان ڈیوائسز کے بارے میں بتایا کہ کس طرح مذکورہ بینک صارفین کے لاکھوں روپے چوری کر رہا ہے۔ اے ٹی ایم استعمال کرنے

والے شخص نے اس فراڈ کی نشاندہی کی کہ کس طرح اے ٹی ایم کے کی پیڈ کے اوپر کیمرہ نصب ہےجو صارف کا اے ٹی ایم نمبر چوری کر رہا ہے اور کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ڈیوائس نصب ہے جو کارڈ کی چپ کا نمبر کاپی کر لیتی ہے اور جو بھی اے ٹی ایم سے
پیسے نکلوانے کے لئے آتا ہے وہ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہا ہے۔